حیدرآباد۔26نومبر(اعتماد نیوز)18ویں چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر
مودی نے آج خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارک ممالک کے درمیان آپسی اتحاد پر
زور دیا۔ وزیر اعظم نے آج اپنے خطاب میں ترقی کے لئے سیاحت کے فروغ پر
زور دیا اور کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کی صورت میں بہترین
مارکٹ حاصل
ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سارک ممالک کے عوام کے لئے طبی ویزا کو
جاری کرنے کے لئے اور ویکسن کی تقسیم کے لئے رضامند ہے۔ انہوں نے کہا کہ
ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں جمہوریت کے پھل پھول ہیں۔ اور یہاں نوجوانوں
کی ایسی طاقت ہے جسکا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔